Mutton Karahi/Lamb Karahi/Karahi Gosht

 آج ہم پکانا سیکھیں گے مٹن کڑاہی/لیمب کڑاہی/ کڑاہی گوشت - کڑاہی گوشت ہر گھر میں پکایا جاتا ہے -ہر کوئی آسانی سے اور بہت کم وقت میں تیار کر سکتا ہے- تاریخی طور پر مٹن کڑاہی /با لٹی گوشت کا آبائی گھر لنڈی کوتل ہے  (جو کہ افغانستان کے قریب ایک دیہاتی اور پختون قصبہ ہے )سے تعلق   رکھتا ہے -آفریدی اور شنواری قبائل کا تعلق اسی خطے سے ہے - کڑاہی گوشت کو کڑاہی گوشت اس لئے کھا جاتا ہے کیوں کے جس برتن میں اسے پکایا جاتا ہے وہ گہرا ، چوڑا اور موٹے Baseوالا ہوتا ہے -پختون اسے بالٹی اور جنوبی پاکستان میں اسے کڑاہی کھا جاتا ہے - کڑاہی گوشت کو پشاور کی مشہور ڈش کہا جاتا ہے-مٹن کڑاہی کی یہ ڈش لنڈی کوتل سے ہوتی ہوئ پنجا ب پہنچی اور یہاں سے پوری دنیا    تک-

Mutton Karahi/Lamb Karahi/Karahi Gosht

ریسٹورنٹ  اسٹائل  کڑاہی  گوشت پکانا  سیکھتے  ہیں-

مٹن  کڑاہی  Ingredients 

 مٹن   g1k

ٹماٹر    1/2kg 

ادرک 2 انچ کا ٹکڑا Julien Cutting

لہسن کی کلی 8 عدد

ہری مرچیں 7عدد

ہرا  دھنیا  3ٹیبل اسپون

پودینہ 2 ٹیبل اسپون

دہی100گرام

ثا بت گرم  مصالحے 

دارچینی 2اانچ2 ٹکڑے 

چوٹی الائچی 5 عدد 

لونگ 10 عدد 

کالی مرچیں 10 عدد 

کٹی  لال مرچ     ½1ٹی   اسپون

قصوری میتھی 1 ٹیبل اسپون 

پاؤڈر مصا لحے  

لال مرچ پاؤڈر  ½  1 

ہلدی پاؤڈر ½ ٹی اسپون 

دھنیا پاؤڈر 2ٹی اسپون 

زیرہ پاؤڈر   1 ½    

گرم مصا لحہ  پاؤڈر 1ٹی اسپون

نمک حسب ضرورت 

تیل /گھی 125ml

مٹن کڑا ہی /لیمب کڑاہی /کڑاہی گوشت بنانے کا طریقہ : 

1-کڑاہی میں تیل ڈال کر چولہے پر گرم کرنے کے لئے رکھ دیں-

2-تیل گرم ہونے پر اس میں کوٹا ہوا لہسن شامل کریں -جب لہسن Brown ہو جائے تو اس میں  تمام ثابت گرم مصالحے شامل کر دیں -

3  -گرم مصالحے شامل کرنےکے ایک منٹ بعد مٹن شامل کر دیں - 

4-مٹن کودوسےتین منٹ تک بھونیں -پھر اس میں ٹماٹروں کو دو ٹکڑوں میں کا ٹ کر شامل کر دیں -

5-مٹن میں دو گلاس پانی شامل کر دیں جب گوشت پکنے لگے تو چولہے کا Flame کم کر دیں -گوشت کو 30-45 منٹ کے لئے پکنے دیں اس دوران درمیان میں چیک بھی کرتے رہیں ہمیں گوشت کو ٪80تک گلانا ہے -باقی   ٪ 20گوشت کو جب ہم  مصالحوں کے ساتھ بھونیں گے اس دوران گل جائے گا -اگر ہم گوشت کو اس وقت پوری طرح پکا لیں گے تو مصالحوں کے ساتھ بھونتے وقت بوٹیاں ٹوٹ جائیں گی -

6-جب گوشت  ٪80تک گل جائے تو اس میں تمام پاؤڈر مصالحےلال مرچ پاؤڈر ،  ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر ،  زیرہ پاؤڈر  ،  کٹی ہوئ لال مرچ ادرک جولین  کٹی ہوئی ،  شامل کر کے اتنا بھو نیں   کے ٹماٹر پس جائیں اور مصالحےسے تیل الگ ہونے لگے اب اس بھونے ہوئے مصالحے میں دہی اور ہری مرچیں  شامل کریں جب دہی کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں گرم مصالحہ      پاؤڈر شامل کردیں ایک منٹ بعد قصو ری میتھی شامل کر دیں-ہرادھنیااور پودینہ شامل کر کے دومنٹ پکائیں -

7 -ذائقے دار مٹن کڑاہی /لیمب کڑاہی / کڑاہی گوشت تیار ہے اسے شیر مال ،تافتان ،تندوری روٹی ہرے رائتےاور سلاد کے ساتھ Serve کریں -

Conclusion

 امید ہے آپ کومٹن کڑاہی/لیمب کڑاہی/کڑاہی گوشت کی ریسیپی پسند آئ ہوگیاورآپ اسے تیار کریں گے

اگرریسیپی پسند آۓ یا اس میں بہتری کے لیےکوئی تنقیدیاnSuggestioہو تو اپنی راۓ سے ضرور آگاہ کیجیے گا- 

FAQ

س-کڑاہی        مصالحہ  پاؤڈر  کن  اجزاء  سے تیار  کیا جاتا ہے؟

ج-کڑاہی        مصالحہ  پاؤڈر  کے  اجزاء  :

لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر،دھنیاپاؤڈر،دارچینی ،لونگ،چھوٹی الائچی،بڑی الائچی،تیزپتے،ان تمام اجزاءکو ہلکےFlame پہ روسٹ کریں ٹھنڈا کرنے کے بعد موٹا موٹا   کوٹ لیں- کڑاہی گوشت مصالحہ پاؤڈر تیارہے-

س-مٹن کڑاہی کو کس طرح کھایا جاتا ہے؟

ج-مٹن کڑاہی ایک بہت ہی ذائقےدارڈش ہے ،آپ اسے شیرمال،تافتان،تندوری روٹی، سلاد اوررائتے کے ساتھ کھا سکتے ہیں-

س-کیا مٹن کڑاہی اسپائسی ڈش ہے؟

ج-مٹن کڑاہی کی کری اسپائسی ہوتی ہے -اسے پاکستان اور انڈیا میں بہت شوق سےکھایا جاتا ہے-

س-مٹن کڑاہی کی ایک سرونگ میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں؟

ج-مٹن کڑاہی کی ایک سرونگ میں12گرام ٹوٹل کاربوہائیڈریٹ،10گرام نیٹ کاربوہائیڈریٹ،11گرام فیٹ،31 گرام پروٹین،اور266کیلوریزہوتی ہیں-

س-کیا مٹن ڈائٹنگ پراثراندازہو سکتا ہے؟

ج-مٹن غذائیت سے بھرپورہوتا ہے،اس میں کیلوریزاور سیچوریٹڈ فیٹ کم ہوتے ہیں اور یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے-

س-مٹن کو ہضم کرنے میں کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟ 

ج-گوشت اورمچھلی کومکمل طور پر ہضم ہونے میں دودن لگ سکتے ہیں-


 





 




 

      

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم