بنوں بیف پلاؤ صوبہ کے پی کے(سابقہ صوبہ سرحد) کی ایک خاص چاول کی ڈش ہے۔اس ڈش کو سب سے پہلے بنوں میں تیار کیا گیا-بنوں بیف پلاؤ ایک مصا لحے دار چاول ہے جسے بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کی یخنی میں پکایا جاتا ہے۔ یہ پلاؤ اپنے مصالحےدار گوشت اورذائقے کے لیے مشہور ہے جو پختون ثقافت میں بہت عام ہے۔ بنوں بیف پلاؤ کئ یخنی کو گھنٹوں تک بغیر پریشرککرکے پکایا جاتا ہے۔بنوں بیف پلاؤ کی بھی ایک تاریخ ہے-ایشیا میں سکندر اعظم چاولوں کی اس ریسیپی کو لےکر آیا -ایشیا میں سفر کے دوران سکندر اعظم کے سپاہیوں نے اس ڈش کو چاولوں کے ساتھ گوشت شامل کرکےتیار کیا اور اس طرح یہ ڈش پاکستان اور انڈیا میں مشہور ہوئ-
ملنگ
جان بنوںبیف پلاؤ کی ریسیپی
پکانا سیکھتے ہیں-
بنوں بیف پلاؤ پیشاور تیار کرنے کے
لیے جو اجزاء درکار ہیں:
گائے کا گوشت ½ -1
کلوگرام
گائے کے گوشت کی نلیاں1 کلوگرام
پیاز 250 گرام
ٹماٹر 300 گرام
کوٹا ہوا لہسن 2 ٹیبل اسپون
کوٹا ہوا ادرک 1 ٹیبل اسپون
باسمتی چاول 1 کلو
نمک حسب ضرورت
کٹی ہوئی لال مرچ 3 ٹی اسپون
گھی 150 گرام
ثابت گرم مصالحے:
دار چینی 2 عدد دو انچ کے ٹکڑے
بڑی الائچی 1 عدد
سبز الائچی 5عدد
کالی مرچ ثابت ½
ٹی اسپون
سفید زیرہ ثابت 1 ٹیبل اسپون
جائفل کا چھوٹا ٹکڑا
جوتری کا چھوٹا ٹکڑان
لونگ 10 عدد
بادیان کا پھول 1 عدد
نوٹ:تمام ثابت گرم مصالحوں
کو پیس کر ان کا پاؤڈر تیار کر لیں -
بنوں پلاؤ پکانے کا طر
یقہ
1-پتیلے میں گھی گر م کریں -
2- گھی گرم ہونے پر اس میں پیاز اور
شامل کر دیں -
3- پیازکو Dark
Brown کریں - اس پلاؤ
میں پیاز کو
Dark Brown
کرتے ہیں جس کی وجہ سے پلاؤ کا رنگ گہرا ہوتا ہے -
4-پیاز Dark
Brown ہو جائے تو اس میں ٹماٹراور
کوٹا ہوا لہسن شامل کر دیں -ٹماٹروں کو پیاز کے ساتھ دو سے تین منٹ
بھونیں-اب ایک کپ پانی شامل کر دیں مصالحہ پکنے لگے توFlame
ہلکی کر دیں -
5- پندرہ منٹ بعد پیاز اورٹماٹروںکو چیک کریں -اگر ٹماٹر گل چکے
ہیں تو اچھی طرح بھونیں یہاں تک کے پیاز،ٹماٹر اور لہسن ایک بھونے ہوۓ سالن کی شکل اختیار کر لیں -
6-اب اس بھونے ہوۓ مصالحے میں کٹی ہوئی لال مرچ شامل کر
دیں ساتھ ہی گوشت اور نلیاںبھی شامل کر دیں اور مصالحےکو پانچ منٹ بھونیں جب مصالحےسے
تیل الگ ہونے لگے تو اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر دیں -
7-مصالحہ پکنے لگے تو چولہے کیFlame
ہلکی کر دیں اور اسے تین سے چار گھنٹوں کے لئے پکنے دیں -
8-اس دوران وقفے وقفے سے مصا لحے کو چیک کر تے رہیں -
9- گوشت کو 80% تک
گلانا ہے- کیوں کہ اگر ہم گوشت کو پوری طرح گلا لیں گے تو چاولوں کو شامل
کرتے وقت اور ان کو دم پر رکھنے تک ہمیں بہت بار چمچ چلانا پڑے گا جس کی وجہ
سے بوٹیاں ثابت نہیں رہیں گی –
10- اب اس تیار مصالحے میں ثابت گرم مصالحوں سے جو پاؤڈر تیار کیا تھا اسے اور نمک شامل کر کے دو منٹ پکائیں -
11-اب باسمتی چاول شامل کر دیں - چاول کیوں کے تیس منٹ بھیگے ہوۓ ہیں اور ہم نے جو بنوں بیف پلاؤ کا مصالحہ تیار کیا ہے اس میں بھی پانی ہوگا اس لئے آپ چاولوں میں پانی ضرورت کے مطابق شامل کریں ساتھ ہی نمک چکھ کر بھی دیکھ لیں اگر مصالحے میں نمک کم ہو تو آپ اس وقت ہی اور نمک شامل کر دیں-
12- چاولوں کو جوش آ جائے تو چاولوں کو چیک کر کے دیکھیں اگر آپ کو ضرورت محسوس ہو تو اور پانی شامل کر دیں -
13-چاولوں کا پانی خشک ہونے لگے تو توے پر بیس سے پچیس منٹ دم پر
رکھ دیں - پہلے پانچ منٹ چولہے کا Flameتیز رکھیں تا کہ توا اچھی طرح گرم ہو
جائے پھرFlame
ہلکی کر دیں پندرہ سے بیس منٹ دم پر رکھ دیں -
14-دم آنے پربنوں بیف پلاؤ کو را ئتے اور سلاد کے ساتھ گرم
گرمServe
کریں اور دستر خوان کی رو نق بڑھائیں -
Conclusion
اگر آ پ کو بنوں بیف پلاؤ کی ریسیپی پسند آ ئی ہے تو اسے ضرو ر اپنے دوستوں کے ساتھ Shareکریں- Suggestions دیں اور اپنی راۓسے آگاہ کریں -
FAQ
س1-بنوں بیف پلاؤ کیسے پکایا جاتا ہے ؟
ج -بنوں بیف پلاؤایک مصالحے دار پلاؤ ہے جس میں بیف کو
ہڈیوں اور نلیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے
-بنوں بیف پلاؤ کو پکانے کے لئے گاۓکے
گوشت کی ہڈیوں اور گوشت کو اتنا پکایا جاتا ہے کے بوٹیاں ہاتھ میں لیتے ہی ٹوٹنے
لگیں -ہڈیوں اور گوشت کو گلانے کے لئے پریشر ککر کا استعمال نہیں کیا جاتا -
س 2- کیا گاۓکے گوشت میں کم کیلوریز ہوتی ہیں ؟
ج -اگرہم گاۓ کے گوشت کو متوازن طریقے سے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تو یہ
بہت زیادہ کیلوریز کے بغیر اعلی معیار کا پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے -
س 3- گاۓکے
گوشت کی 100g Serving
میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ؟
ج - گاۓ کے گوشت کی Serving100gمیں288کیلوریزہوتی ہیں-
Total Fat 17g
Potassium 271mg
Cholesterol 87mg
Sodium 50mg
Protein 26g
Vitamin D 0.2mcg
Calcium 13mg
Iron 2.2mg
س 4-کن افراد کو گاۓکے گوشت سے پرہیز کرنا چاہیے ؟
ج - وہ افراد جو ہائی کولیسٹرول ،ہائی بلڈ پریشر یا وہ افراد جن کے خاندان میں دل کی بیماریاں موروثی طور پہ پائی
جاتی ہیں ان میں سب نہیں مگر زیادہ تر لوگوں کو گاۓ
کا گوشت کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے -
س 5-کیا Weight Loss
کے دوران بیف کھانا چاہیے ؟
ج Weight Loss- کے
دوران بیف کا بغیر چربی والا گوشت استعمال کرنا چاہیے -
