آج ہم تیار کریں گے چکن پراٹھے/ چکن چیز پراٹھے جو گھر پر پر بہت آسانی سے تیار ہو جائیں گے اور ا ن کا ذائقہ بھی بلکل ریسٹورنٹ جیسا ہوگا کیوں کہ ہم چکن چیزپراٹھوں کو میدے سے تیار کریں گے جس کی وجہ سے یہ پراٹھے خستہ اور لذیذبنیں گے-ان چکن چیز پراٹھوں میں ہم موزریلا چیز کا استعمال کریں گےاور ساتھ ہی چکن کے قیمے کی Fillingتیار کریں گے-
چکن چیز پراٹھےکی یہ
ریسیپی آپ کو بہت پسند آۓ گی جب آپ اس
ریسیپی کو اپنے گھر پر
تیار کریں گے-
چکن پراٹھے کے Ingredients
چکن کا قیمہ500 گرام
میدہ
500 گرام
موزریلا
چیز (حسب ضرورت)
ہری پیاز (کٹی ہوئی) 125گرام
لہسن کوٹا ہوا
2ٹی اسپون
ادرک
کوٹا ہوا 1 ٹی اسپون
ہری مرچیں 5
عدد(کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا
آدھی گڈی(کٹا ہوا)
لیموں 1 عدد
پاؤڈر مصالحے:
گرم
مصالحہ پاؤڈر ½ 1
ٹی اسپون
دھنیا
پاؤڈر 2ٹی ا سپون
زیرہ
پاؤڈر ½ 1ٹی اسپون
کٹی ہوئ لال مرچ ½ 1ٹی
اسپون
نمک حسب ضرورت
تیل /گھی حسب
ضرورت
سب سے پہلے
میدہ میں حسب ضرورت نمک شامل کریں اور میدہ گو ندھ کر اسے ململ کے کپڑے سے ڈھانپ کر تیس
منٹ کے لیے ریسٹ دیں -گوندھے ہوۓ
میدے پر ہلکا سا گھی /تیل ضرور لگائیں
تاکہ میدہ نرم رہے –
چکن قیمہ پراٹھےکی Fillingتیار کرنے کا طریقہ:
1-کڑاہی
کو چولہےپر رکھیں اور اس میں پانچ
ٹیبل اسپون تیل
شامل کریں-
2-
تیل گرم ہو جاۓ تو ا س میں
چکن کا قیمہ شامل
کر دیں اور دو سے
تین منٹ بھونیں -
3-اب چکن کے بھونے ہوۓ قیمے میں تمام پاؤڈر مصالحے،کٹی ہوئ لال مرچ
باریک کٹی ہوئ ہری مرچیں ایک لیموں کا رس (لیموں اگر بڑے سائز کا ہے تو
آدھے لیموں کا رس
شامل کریں ) اورحسب ضرورت نمک شامل کردیں -دو سے تین منٹ بھونیں اب
ہری پیاز اور ہرا دھنیا شامل دیں
دس منٹ کے لیےہلکیFlame پر دم پر رکھ دیں-
چکن پراٹھے/چکن چیز پراٹھے تیار کرنے کا طریقہ:
1-اب گوندھے ہوے میدےکے درمیانے سائز
کے پیڑے بنائیں -
2-اب پیڑا لے کر اس کو چھوٹی روٹی کی
شکل میں بیلیں پھر اس پر تھوڑا سا گھی لگائیں گھی لگانے کے بعد اس پر
چکن کے قیمےکی Filling
اورموزریلا چیز Shredکی ہوئ رکھیں اور پیڑے کو بند کر دیں
-اب اس پیڑے کو بیل کر روٹی بنا لیں اس بات کا دھیان رکھیں کے روٹی بیلتے وقت Filling
باہر نہ نکلے -
2-توے کو چولہے پر رکھ دیں جب تو اگرم
ہو جائے تو اس پر حسب ضرورت گھی/تیل ڈالیں اور پراٹھے کو توے پر ڈال دیں -
3-چولہے کی Flame کو درمیانہ رکھیں اور پراٹھے کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن کر لیں -
4-مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل میں چکن چیز
پراٹھے تیار ہیں گرم گرم ہری چٹنی ،اچار کریں اور چاۓکےساتھ Serveکریں اوردسترخوان کی رونق بڑھائیں –
Conclusion
امید ہے آپ کو چکن چیز پراٹھوں کی ریسیپی
پسند آئ ہوگی-اپنی راۓ سے آگاہ کیجیے اور ریسیپیز سے متعلق کوئ سوال یا
Suggestionہو
تو ضرور رابطہ کیجیے -
FAQ
کیا چکن چیز پراٹھادیر سے ہضم ہوتا
ہے؟
ج- چکن
چیز پراٹھا دیر سے ہضم ہوتا ہے کیوں کہ اس میں چکن اور چیز کی Fillingہوتی ہےاور
اسے گھی /تیل میں تلا جاتا ہے-
س-روزانہ
پراٹھا کھانے کے کیا نقصانات ہیں ؟
ج-روزانہ
پراٹھا کھانے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ ہم پراٹھے کے لیے
جو آٹا گوندھتے ہیں اس میں میدہ بھی شامل کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید نہیں ہے
اس سے قبض،بدہضمی اور موٹاپے کی شکایات ہو سکتی ہیں-
س-ایک
چکن چیز پراٹھے میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ؟
ج- ایک
چکن چیز پراٹھے میں 400-300کیلوریز
ہو سکتی ہیں تاہم پراٹھے کا سائز بڑا ہےتو
اس میں چکن اور چیز کی مقدار بھی زیادہ استعمال کی گئ ہوگی جس کی وجہ سے اس کی کیلوریز
میں بھی اضافہ ہوگا-
س-کیا
چکن ایک صحت بخش غذا ہے؟
ج-چکن
ایک صحت بخش غذا ہےاس میں چکنائ کم مقدار میں پائ جاتی ہےجو ٹشوز کی نشونما اور
مرمت میں معاون ثابت ہوتا ہےاور ساتھ ہی چکن سلینیم،فاسفورس،وٹامن B3،وٹامن
B6
کا اہم ذریعہ ہے-
س-کیا Dietingکے
دوران چکن چیز پراٹھا کھا سکتے ہیں ؟
ج-اگر
آپ Dietingکر رہے
ہیں تو چکن چیز پراٹھا کھانا آپ کے لیے نقصان د ہ ہے تاہم آپ ہفتے میں ایک
یا دو دفعہ ایک چھوٹے سائز کا چکن چیز پراٹھا جو کہ زیادہ تیل یا گھی میں تلا ہوا
نہ ہو کھا سکتے ہیں-
س-کیا
چکن چیز پراٹھے میں کولیسٹرول پایا جاتا ہے ؟
ج-جی
ہاں چکن چیز پراٹھے میں کولیسٹرول موجود ہونے کا امکان ہے -کولیسٹرول
Fatکی ایک
قسم ہے جو جانوروں کے گوشت میں پایا جاتا ہے-چکن اور چیز کو ایک ساتھ پراٹھے میں
استعمال کرنے سے اور تیل یا گھی میں تلنے سے اس میں چکنائ کی مقدار میں اضافہ ہوتاہے-
س-کیا
Diabetes (ذیابیطس ) کے مریض چکن
کا استعمال کر سکتے ہیں؟
ج- Diabetes (ذیابیطس )کے مرض میں
مبتلا افرادچکن کا استعمال کر سکتے
ہیں کیوں کہ اس میں چکنائ کی کم
مقدار ہونے کے
ساتھ بڑ ی مقدار میں پروٹین
فراہم کرنے کا
اہم ذریعہ ہے-
س- Diabetes
(ذیابیطس )کے مریض کو کتنی مقدار میں چکن کا استعمال
کرنا چاہیے؟
ج- Diabetes (ذیابیطس )
کے مریض کے لیےچکن کی
85g کی
ایک Servingکوہفتے میں دو سے تین دفعہ استعمال
کرنا فائدےمند رہے
گا-
