آ ج ہم سیکھنے والے ہیں چیز پراٹھا ریسیپی -خستہ ،تہہ دار اور ذائقے دار چیز پراٹھا روز مرہ تیارکیے جانے والے پراٹھوں کی ایک نئی ترقی یافتہ شکل ہے-برصغیر میں پراٹھے بہت شوق سے کھاۓ جاتے ہیں ان کے بغیر ناشتہ مکمل نہیں ہوتا- وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پراٹھوں کو پکانے کے طریقوں میں بھی تبدیلی آئ ہےآجکل جو پرا ٹھا بچوں اور بڑوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے وہ ہے چیز پراٹھا-آج ہم سیکھیں گے ریسٹورنٹ اسٹائیل میں چیز پراٹھا ریسیپی-
شروع کرتے ہیں چیز پراٹھا ریسیپی -
ریسٹورنٹ اسٹائل چیز پراٹھوں کے لئے ضروری اجزا :
میدہ
500گرام
موزریلا چیز 200 گرام
چیڈر چیز 200 گرام
ہرا دھنیا 1 گڈی
ہری مرچیں 10 عدد
ہری پیاز 125گرام
کوٹا ہوا لہسن 1ٹیبل اسپون
کالی مرچ پاؤڈر ½
ٹی اسپون
نمک حسب ضرورت
گھی / تیل حسب ضرورت
چیز پراٹھے ریسیپی تیار کرنے کا طریقہ :
1- سب سے پہلے میدہ میں حسب ضرورت نمک
شامل کریں اور آٹا گوندھ کر اسے ململ کے کے کپڑے سے ڈھانپ کر تیس منٹ کے لیے ریسٹ
دیں -آ ٹے پر ہلکا سا گھی / تیل ضرور لگائیں تاکہ آ ٹا نرم رہے -
2- موزریلا چیز اورچیڈر چیز کو کدو کش کر لیں -
3- اب اس کدو کش پنیر میں ہرا دھنیا
،ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی، کوٹا ہوا لہسن ،کالی مرچ
پاؤڈر اور حسب ضرورت نمک شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر
لیں-
4- اب گوندھے ہوے آ ٹے کے
درمیانے سائز کے پیڑے بنائیں -اگر آپ بڑے اور موٹے پراٹھے بنانا چاہتے ہیں
تو بڑے پیڑے بنائیں -
5-اب پیڑا لے کر اس کو چھوٹی روٹی کی شکل میں بیلیں پھر اس پر تھوڑا سا گھی لگائیں گھی لگانے کے بعد اس پر Cheese کی Filling رکھیں اور پیڑے کو بند کر دیں -اب اس پیڑے کو بیل کر روٹی بنا لیں اس بات کا دھیان رکھیں کے روٹی بیلتے وقت Cheese کی Filling باہر نہ نکلے -
اگر اس طریقے سے Cheese
پراٹھے کے لئے پیڑے نہ بنانا چاہیں تو آپ دو پیڑوں کو بیل کر ایک روٹی کے اوپر Cheese Filling
رکھ کراس کو دوسری روٹی سے Cover کر دیں اور کناروں کو ہاتھ کی مدد سے اچھی
طرح بند کر دیں -
6-توے کو چولہے پر رکھ دیں جب توا گرم
ہو جائے تو اس پر حسب ضرورت گھی/تیل ڈالیں اور پراٹھے کو توے پر ڈال دیں -
7-چولہے کے Flame
کو درمیانہ رکھیں اور پراٹھے کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن کر لیں -
8-مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل میں Cheese
پراٹھے ریسیپی تیار ہے گرم گرم Serve کریں اور دسترخوان کی رونق بڑھائیں -
امید ہے آپ سیکھ چکے ہو ں گے کہ ریسٹورانٹ اسٹائل میں چیز پراٹھے ریسیپی کیسے تیار کریں گے -اگر آپ کو ریسیپی پسند آئ ہے تو اپنی راۓ اور Suggestions سے ضرو ر آگاہ کیجیے -
FAQ
س 1-چیز پراٹھا
کس چیز سے تیار کیا جاتا ہے ؟
ج- Cheese پراٹھا گہیوں اور میدہ سے تیّار فرائی کی ہوئ روٹی ہے جس میں پنیر کی Filling کو بھر کر تیار کیا جاتا ہے -
س2-نرم اور خستہ
پراٹھوں کو پکانے کا راز کیا ہے ؟
ج- نرم اور خستہ پراٹھوں کو پکانے کا راز یہ ہے کے ہلکی Flame پر پکائیں-
س3-ایک پنیر پراٹھے
میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ؟
ج -ایک پنیر پراٹھے میں
166 کیلوریز ہوتی ہیں -
Carbohydrates Calories 68
Protein Calories 30
Fat Calories 71
ج - gram100 Cheese
میں 72 Calories
ہوتی ہیں جو بہت کم ہیں -آپ Dieting کے دورانCheese
پراٹھے کھا سکتے ہیں مگر یہ خیال رہے کہ بہت زیادہ گھی/ تیل میں تلے ہوۓ نہ ہوں -
ج- Cheese
پروٹین اور فیٹ حاصل کرنے کا بہت اہم ذریعہ ہے مگر اس میں Saturated Fat
اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے -
س 6- کیا پراٹھے صحت کے لئے
نقصان دہ ہیں ؟
ج- پراٹھوں کو غیر صحت بخش اس لئے
سمجھا جاتا ہے کیون کہ اس میں ذائقہ بڑھانے کے لئے ایسے اجزا کااستعمال
کیا جاتا ہے جومضر صحت ہیں -
س7- کون سی Cheese
صحت کے لئے فائدے مند ہے ؟
ج- Cheese
کی نو اقسام جو صحت کے لئے فائدے مند ہیں -
2-Feta Cheese
3-Cheddar Cheese
4-Goat Cheese
5-Ricotta Cheese
6-Cottage Cheese
7-Parmesan Cheese
8-Swiss Cheese
9-Mozzarella Cheese
