آج ہم پکانا سیکھیں گے بیف نہاری/سلو کک بیف اسٹو جو جنوبی ایشیائ ممالک میں بہت شوق سےکھائ جاتی ہے-
ہے-اس بیف نلی نہاری کا ذائقہ بلکل ریسٹورنٹ جیسا ہی ہوگا-
نہاری کی ابتدا اٹھارویں صدی میں مغل دور میں دہلی شہر میں ہوئ تھی جس کی بنیادیں برصغیر پا ک وہندسے ملتی ہیں-تاریخی اعتبار سے بیف نہاری کو مغل خاندانوں میں ناشتے کے وقت پیش کیا جاتا تھا جسے شاہی باورچی بڑی مہارت کے ساتھ رات بھر ہلکی Flame پر گاۓ کے بونگ کےگوشت،نلیوں اور مختلف مصالحوں سے تیار کرتے تھے-وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیف نہاری نے دہلی کی عوام میں بھی مقبولیت اور پذیرائ حاصل کر لی بیف نہاری کو پاکستان،انڈیا اور بنگلہ دیش میں بہت پسند کیا جاتا ہےاور اسے تہواروں،تقریبا ت اور دعوتوں میں ایک خاص پکوان کے طور پر بڑے اہتمام سے پیش کیا جاتا ہے-موجودہ دور میں کئ اقسام کی نہاریاں تیار کی جاتی ہیں مگر اس کے بنیادی اجزاء وہی ہیں جو نہاری کو ایک منفرد ذائقہ اور پہچان دیتے ہیں-
آج جو بیف نلی نہاری تیار کریں گے وہ آپ کو پسند آۓ گی اور
آپ اسے اپنے گھر میں دعوتوں میں ضرور
تیار کریں گے-
دہلی بیف نہاری کے اجزاء:
گاۓ کا گوشت1 کلو(بڑے ٹکڑے)
گاۓ کی نلیاں
750گرام
ادرک 1
بڑا ٹکڑا
لہسن 1عدد درمیانہ
سائز
ہری مرچ7 عدد
ہرا دھنیا آدھی
گڈی
پیاز 1 عدد
(باریک کٹی ہوئ)
لیموں 5عدد
ثابت گرم
مصالحے
کالی مرچ 15عدد
دارچینی 3انچ کا ٹکڑا
چھوٹی الائچی 7عدد
بڑی الائچی 1 عدد
جوتری ثابت ¼ ٹکڑا
جائفل ثابت¼ ٹکڑا
لونگ 15 عدد
اجوائن ½ ٹی
اسپون
سفید زیرہ1 ٹی اسپون
شاہ زیرہ
(سیاہ زیرہ) 1
ٹی ا سپون
سونف 1 ٹیبل
اسپون
پیپلی 2 عدد
نوٹ: تمام ثابت گرم مصالحوں کو باریک پیس لیں ا ور دو ٹی اسپون نہاری مصالحہ پاؤڈر بگھار میں شامل کرنے کے لیے الگ کر لیں-
پوٹلی کے
لیے درکار اجزاء
سونف 1 ٹیبل اسپون
بادیان کا پھول 1 عدد
پیپلی 2 عدد
سونٹھ ثابت
تقریبا1 انچ کے
3 ٹکڑے
تیز پتے 5
عدد
پاؤڈر مصالحے:
لال مرچ پاؤڈر2
ٹی اسپون بھر کے
ہلدی پاؤڈر ½ ٹی
اسپون
دھنیا پاؤڈر 2
ٹیبل اسپون
سونٹھ پاؤڈر ½ ٹی
اسپون
نمک حسب ضرورت
تیل/گھی حسب ضرورت
بیف نہاری /سلوکک بیف اسٹو پکانےکا طریقہ :
1-چولہے پر ایک بڑا پتیلا رکھ دیں-
2-پتیلے میں حسب ضرورت
تیل/گھی شامل کریں اور اسےگرم ہونے دیں-
3-جب تیل/گھی گرم
ہو جاۓ
تو اس میں تین
ٹیبل اسپون بھر کر
کٹے ہوۓ لہسن
شامل کر دیں اور
انہیں گولڈن بڑاؤن
ہونے تک بھونیں-
4-جب لہسن گولڈن بڑاؤن ہو
جائیں تو اس
میں تمام گوشت اور نلیاں
شامل کر دیں اور پانچ
منٹ بھونیں -
5- اب گوشت اور نلیوں
میں لال مرچ پاؤڈر،ہلدی
پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر، تیار
کیا ہوا نہاری مصالحہ
پاؤڈر،سونٹھ پاؤڈر اور
ثابت مصالحوں سے
تیار کی ہوئ پوٹلی شامل کر دیں اورتھوڑاسا پانی
شامل کر دیں گوشت اور نلیوں کو مصالحوں میں اچھی طرح سے
بھونیں یہاں تک کے مصالحے سے تیل الگ ہو
جاۓ-
6-اب اس بھونے ہوۓ مصالحے میں اتنا
پانی شامل کر دیں کہ
گوشت اور نلیاں پوری طرح
ڈوب جائیں اور اس کے بعد بھی کم از
کم دو کپ پانی اضافی شامل کر دیں-
7-اب چولہے کے Flame کو تیز کر دیں جب
شوربہ کھولنا شروع ہو جاۓ تو Flame بلکل ہلکا کر
دیں اور تین سے چار گھنٹے پکنے
کے لیے چھوڑ دیں -
8-گوشت کو درمیان میں وقفے وقفے سے چیک کرتے
رہیں خیال رہے گوشت کو اتنا گلانا
ہےکہ وہ چمچہ لگتے ہی ٹوٹنے لگے-
9- گوشت گلنے کے دوران اگر پانی کم ہوگیا ہے تو آپ حسب
ضرورت اور پانی شامل کر دیں کیوں کہ
گوشت گلنے کے بعد ہمیں جو شوربے کی مقدار چاہیے وہ اتنی ہونی چاہیے کہ
گوشت اور نلیاںشوربے میں ڈوبی ہوئ ہو ں اور اس کے بعد بھی اضافی دو کپ شوربہ بچاہو-
10-اب میدے کو پانی میں پتلا گھول لیں اور Smoothمکسچر تیار کر لیں-
11-اب پتیلے سے تمام گوشت
اور نلیاں نکال کر الگ برتن میں
رکھ لیں-
12-نہاری کے مصالحے میں جو ثابت مصالحے کی پوٹلی ہے اسے
چمچے کی مدد سے پتیلے میں نچوڑ لیں اور
پتیلے کو دوبارہ چولہے پر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں-
13- شوربہ جب
کھولنا شروع ہو جاۓتو Flame کو ہلکا کر دیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے گھولا ہوا میدے کا مکسچر شوربےمیں شامل
کرنا شروع کر دیں اور ساتھ ہی چمچہ بھی چلاتے جائیں تاکہ میدہ شوربے میں پوری طرح سے حل ہو جاۓ-
14-میدے کو شوربے میں شامل کرنے کے بعد اس کی Consistencyکو
چیک کر لیں کیوں کہ نہاری
بلکل بھی پتلی نہیں ہوتی گاڑھی
ہوتی ہے -نہاری کو اتناگاڑھا کرنا ہے کہ تندوری
روٹی،نان یا پراٹھےکے ساتھ کھا سکیں-
15-نہاری میں میدہ شامل کرنے کے بعد دو سے تین منٹ اچھی طرح چمچہ چلائیں اس کے بعد نہاری میں تمام گوشت جو الگ برتن
میں رکھ لیا تھا اسے شامل کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے پانچ
منٹ چمچہ چلائیں-
جب گوشت نہاری میں
اچھی طرح مکس ہو جاۓ تو نہاری کو تین منٹ کے لیے ہلکی Flame پر دم پر رکھ دیں-
16-جب نہاری کو دم پہ رکھ کر تین منٹ گزر جائیں تو چولہا بند
کر دیں-
17-اب نہاری کے لیے بگھار تیار کریں-فرائنگ پین میں آدھا کپ
یا حسب ضرورت تیل/گھی
گرم کریں اور اس
میں کٹی ہوئ
پیاز شامل کر دیں-جب پیاز گولڈن بڑاؤن ہونے لگے تو
اس میں بچا ہوا نہاری مصالحہ پاؤڈراور آدھا چاۓ کا
چمچہ کشمیری مرچ پاؤڈر شامل کر دیں
دس سے بارہ سیکنڈ پکنے دیں اس کے بعد نہاری کو بگھارلگا دیں-
18-مزیدار،ذائقےدار دہلی
والی بیف نہاری تیار ہےاسے تندوری
روٹی، نان یا پراٹھوں کے ساتھ نوش جان کیجیے
اور ساتھ میں ہری مرچ، ہرا دھنیا، ادرک
اور لیموں سے Garnishکیجیےاور
اپنے دسترخوان کی رونق
بڑھائیں-
Conclusion
آج میں نے آپ کے
ساتھ شیئر کی بیف نہاری کی ریسیپی امید
ہے آپ کو ضرور پسند آۓگی اور آپ اس
ریسیپی کو اپنے گھر والوں اور دوستوں
کے ساتھ ضرور شیئر کریں گے-اپنی راۓ سے
ضرور آگاہ کیجیے گا-
FAQ
س1-نہاری کون سے
گوشت سے تیار کی جاتی ہے؟
ج-نہاری
گاۓ،بکرےاورمرغی کے گوشت سے تیار کی جاتی
ہےلیکن بہترین ذائقے
کی نہاری گاۓکے بونگ والے گوشت سے تیار کی جاتی ہے-
س2-بیف نہاری کی ایک Serving میں کتنی
کیلوریز ہوتی ہیں؟
ج- بیف نہاری کی ایک Serving میں 205کیلوریز ہوتی ہیں جس میں چکنائ 12گرام،کاربوہایئڈریٹ 9گرام،پروٹین 16 گرام،کولیسٹرول 27ملی گرام،فائبر2گرام،کیلشیم61 ملی گرام پر
مشتمل ہے-
س3-کیا نہاری کھانا صحت کے لیے فائدےمند ہے؟
ج-نہاری اگر گاۓ کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے تو یہ
غذائیت سے بھرپور ہے اور وٹامن B،فاسفورس،زنک
اور آئرن کا بہترین ذریعہ ہے-
س4-کیا بیف کا Bone
Marrow صحت کے لیے فائدہ مند
ہے؟
ج-گاۓ کے Bone Marrowیا
ہڈیوں کے گودے کو کھانا محفوظ ہے اگر اس کو 145 °F
پر پکائیں-جیسا کہ گوشت کو چولہے پر سے ہٹانے سے
پہلے تھرمامیٹرسے چیک کیا جاتا ہے-
س5- گاۓ کاگوشت
یا ریڈ میٹ اگر اعتدال کے ساتھ نہ کھایا جاۓ تو اس کےکیا نقصانات ہو
سکتے ہیں؟
ج- گاۓ کا گوشت یا ریڈ میٹ کے نقصانات میں کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار میں اضافہ
شامل ہیں-
گاۓ کا گوشت یا ریڈ میٹ کو
اعتدال کے ساتھ نہ کھایا جاۓتو دل کی بیماریوں اور ہائ بلڈپریشر کا باعث
بن سکتا ہے-
