گوشت کاشوربہ یا کری پاکستان اور انڈیا کی شمالی ریاستوں میں بہت شوق سے کھائ جاتی ہے-یہ پکانے میں آسان ہے اور بچے بڑے آلو ہر کو ئ شوق سے اسے کھا تے ہیں-اسے چپاتیی،نان یا پراٹھوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور جو لو گ چاول کھا نے کےشوقین ہیں وہ سادھے یا بگھارےہوےچاولوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں-
![]() |
میں آپ کو ایزی آلو گو شت پا کستانی اسٹائل میں پکا نا سکھاؤ
نگی -
آلو گو شت شوربہ بنا نے کے اجزاء-
لہسن کا پیسٹ2 ٹی اسپون بھر کے
ادرک کا پیسٹ1 ٹی اسپون بھر کے
پیاز 2 درمیانے سائز کی باریک کٹی ہوئ
· آلو250 گرام
· ٹماٹر1درمیانہ سائز
· گوشت بکرے کا یا گاۓ کا 500گرام
· ہری مرچیں 5 سے 7 عدد
· ہرا دھنیا 2 بڑ ے چمچ
· پودیینہ 2 بڑے چمچ
· دہی 100
گرام
· تیل یا گھی حسب ضرورت
·پاؤڈرمصالحے
· لال مرچ پاؤڈر 1 چاےء کا
چمچ بھر کے
· ہلدی پاؤڈر 2/1چاے کا چمچ
· د ھنیا پاؤڈر2چاۓ کے چمچ
· کھوپرے کا پاؤڈر 2 چاۓ کے چمچ
·
نمک
حسبَ ذائقہ
· ثابت گرم مصالحے
· سفید زیرہ ثا بت 1چاۓکاچمچ
· دار چینی3 انچ کا1 ٹکڑا
· تیز پتے 3 عدد
· چھوٹی الإٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕٕئچی5عدد
· کالی مرچیں10 عدد
· لونگیں10عدد
آلو گوشت کا شوربہ/کری پکانے کا طر یقہ
1. پتیلے کوچولہے پر رکھیں اوراس میں تیل ڈال کر ہلکا گرم ہونے دیں -
2. باریک کٹی ہوئی پیاز کو گرم تیل میں شامل کر دیں اور گولڈن براؤن کر ی-
3. پیاز جب گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں گوشت شامل کر دیں 3سے 5منٹ بھونیں -
4. اب اس میں ٹماٹر ،ادرک لہسن کا پیسٹ تمام ثابت گرم مصالے ، لال مرچ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈکھوپرا پاؤڈر ،دہی شامل کریں اور تھوڑا سا پانی شامل کریں اور 3 منٹ بھونیں -
5. اب آپ گوشت میں 2 کپ گرم پانی شامل کریں اور جب شوربہ پکنے لگے تو اس کو ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے تک گلنے دیں -
6. گوشت اگر بہت اچّھا ہوگا تو 30 سے 40 منٹ میں گل جائے گا نہیں تو آپ چیک کر کے دیکھ لیں اور اگر پانی ڈالنے کی ضرورت ہو تو تھوڑا پانی اور شامل کر دیں -
7. گوشت گل جائے تو اس میں آلو شامل کر دیں اور اچّھی طرح بھونیں یہاں تک کے اس میں سے تیل الگ ہو جائے -اب 5 سے 7 ہری مرچیں شامل کیجیے -
8. اب آپ اپنی ضرورت کے مطابق شوربے میں پانی شامل کریں اتنا کے آلو گل جایئں اور شوربہ بھی حد سے زیادہ گاڑھا نہ ہو -
9. آلو گل جاییں تو شوربے کو ہرے دھنیے اور پودینے سے گارنش کریں -
نوٹ
1. آلو گوشت اگر بکرے کے گوشت سے تیار کر رہۓ ہیں تو Musceles کا گوشت اور Nalli استعمال
کیجیے اس سے ذائقہ اچّھا آے گا یا جو بھی گوشت جیسے چانپیں یا دستی وغیرہ کا گوشت
آپ اپنی پسند کے مطابق استعمال کریں -
2. گاۓ کا گوشت استعمال کر رہے ہیں تو onelessBلیں
اورہڈی کا ذائقہ لانے کے لئے Nalli شامل کریں اور گوشت بچھیا کا استعمال کریں -
3. آلو گوشت کے شوربے /کیCurry نہ زیادہ گاڑھی ہوتی ہے اور نہ زیادہ Soup جیسی -
4. آلو گوشت کو آپ سلاد ،اچار یا دہی کے ساتھ کھا سکتے ہیں -
5. آلو گوشت پکانے کے لئے ایسے پتیلے کا استعمال کیجے جو مصالحہ بھونتے
وقت جلے نہیں -
Conclusion
آپ لوگوں کو Aloo Gosht Ka Shorba/Curry Recipe in Urduکیسی لگی- اگر Recipe پسند
آئ ہے توt Commen کیجیےاور اپنی راۓ سے آگاہ کیجیے-
FAQ
س1: آلو گوشت پکاتے وقت کس
چیز کا خیال رکھنا چاہیے ؟
ج آلو گوشت پکاتے وقت اس چیز کا خیال رکھیں کے گوشت بکرے کا ہو یا
بچھیا کا اچھی Quality کا ہونا چاہیے -
س2:گوشت گلنے میں کتنا وقت لگتا ہے ؟
ج :بکرے کا گوشت گلنے میں 30 سے 45 منٹ لگتے ہیں اور بچھیا کا گوشت گلنے
میں کم از کم 2 گھنٹے لگتے ہیں اگر آپ Cookerنہیں استعمال کر رہے ہیں -
س3 :گوشت گلانے کے لئے کتنے کپ
پانی شامل کرنا چاہیے ؟
ج :بکرے کے گوشت کو گلنے کے لئے 2 کپ پانی شامل کریں اور بچھیا کے گوشت
میں 4کپ پانی شامل کریں اس درمیان میں گوشت کو چیک کرتے رہیں اگر آپ کو لگے کے
گوشت نہیں گلا ہے تو ضرورت کے مطابق پانی شامل کریں -گوشت کو اتنا گلاناہے کے جب
ہم گوشت اور آلو بھونیں تو بوٹیاں ٹوٹیں نہیں -
س4:آلو گوشت100 گرام سرونگ میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ؟
ج :آلو گوشت کی 100گرام کی سرونگ میں 137 کیلوریز
ہوتی ہیں -اس میں آئرن ،vitaminB6,vitamin B12,vitaminC,
Niacinاور31gCarbohydratesہوتے -
س5:گوشت کو اچھی طرح گلانے کا سیکرٹ کیا ہے؟
ج :گوشت کو اچھی طرح گلانے
کے لئے اس کو Slow Heatپر پکانا چاہیے -
.png)